مختصر صحيح بخاري
فضائل مدینہ کے بیان میں

مدینہ کی فضیلت و عظمت اور یہ کہ وہ برے لوگوں کو نکال دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 905
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہجرت سے پہلے) فرمایا: مجھے ایک ایسی بستی میں جانے کا حکم ہوا ہے جو تمام بستیوں پر غالب ہے اس کو یثرب کہتے ہیں وہ مدینہ ہے (برے) آدمیوں کو اس طرح نکال دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کو نکال دیتی ہے۔