مختصر صحيح بخاري
فضائل مدینہ کے بیان میں

اس شخص کا گناہ جو اہل مدینہ سے فریب کرے۔
حدیث نمبر: 910
فاتح فارس و ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: جو شخص اہل مدینہ کے ساتھ فریب کرے گا وہ اس طرح گھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں گھل جاتا ہے۔