مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں

روزہ دار اگر بھول کر کھا پی لے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔
حدیث نمبر: 940
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص بھول کر کھا پی لے تو وہ اپنا روزہ کو پورا کر لے کیونکہ یہ تو اللہ نے اس کو کھلا پلا دیا ہے۔