مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں

جب رمضان میں کچھ دنوں کے روزے رکھنے کے بعد سفر کرے۔
حدیث نمبر: 945
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ایک مرتبہ) رمضان میں مکہ کی طرف تشریف لے چلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے متواتر روزے رکھے یہاں تک کہ جب مقام کدید پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھنا چھوڑ دیا تو لوگوں نے بھی روزہ رکھنا چھوڑ دیا۔