مختصر صحيح بخاري
شب+قدر کا بیان

لیلۃالقدر کا آخری دس طاق راتوں میں ڈھونڈنا۔ اس باب میں عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی روایت ہے۔
حدیث نمبر: 975
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیلۃالقدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو جب نو، سات، یا پانچ راتیں باقی رہ جائیں، (یعنی اکیسویں، تئیسویں اور پچیسویں رات کو)۔