مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں

کپڑے وغیرہ کی تجارت کرنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 989
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ اور زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں تجارت کیا کرتے تھے تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف کے بارے میں دریافت کیا (مثلا روپیہ روپے کے بدلے بیچنا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ہاتھوں ہاتھ (یعنی نقد) ہو تو جائز ہے اور اگر ادھار ہو تو جائز نہیں۔