مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں

جب بیچنے والا اور خریدار دونوں صاف صاف بیان کر دیں۔
حدیث نمبر: 996
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیچنے والے اور خریدار دونوں کو اختیار ہے جب تک کہ جدا نہ ہوں یا یہ فرمایا یہاں تک کہ علیحدہ ہو جائیں، پس دونوں گروہ سچ بولیں اور عیب و ہنر اس کا ظاہر کر دیں تو انھیں ان کی اس خریدوفروخت میں برکت دی جائے گی اور اگر جھوٹ بولیں گے اور عیب پوشی کریں گے تو ان کی تجارت میں سے برکت ختم کر دی جائے گی۔