مختصر صحيح بخاري
حوالہ کے مسائل کے بیان میں

جب کسی مالدار پر حوالہ کیا جائے تو اس مالدار کو (حوالہ قبول کر لینے کے بعد) واپس کر دینے کا حق نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 1060
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مالدار کا ادائے حق (یعنی قرض وغیرہ) میں دیر کرنا ظلم ہے اور جس شخص کو پیچھے لگا دیا جائے کسی مالدار کے (یعنی قرض اس کی طرف منتقل کر دیا جائے) تو اسے چاہیے وہ اسے قبول کر لے یعنی پیچھے لگ جائے۔