مختصر صحيح بخاري
کاشتکاری کا بیان

کھیتی (کی حفاظت) کے لیے کتے کا رکھنا (کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 1073
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کتا پالتا ہے تو ہر روز اس کی نیکی سے ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے سوائے اس کتے کے جو کھیتی یا جانوروں (کی حفاظت) کے لیے رکھا جائے۔