مختصر صحيح بخاري
مساقات کا بیان

پانی کی تقسیم کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1088
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالہ (پانی) لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے داہنی جانب ایک لڑکا بیٹھا ہوا تھا جو سب لوگوں میں چھوٹا تھا اور معمر بوڑھے سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں طرف تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے بچے! کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ پہلے میں یہ پیالہ ان بڑے لوگوں کو دے دوں؟ اس نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جوٹھا اپنے سوا کسی کو نہ دوں گا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اسی کو دے دیا۔