مختصر صحيح بخاري
مساقات کا بیان

حوض اور مشک کا مالک اس کے پانی کا زیادہ حقدار ہے (جو باقی رہ جائے وہ دوسروں کو دے)۔
حدیث نمبر: 1096
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ (قیامت کے دن) اپنے حوض (کوثر) سے کچھ لوگوں کو اس طرح ہانک دوں گا جس طرح اجنبی اونٹ حوض سے ہانک دیے جاتے ہیں۔