مختصر صحيح بخاري
مساقات کا بیان

سرکاری چراگاہ تو صرف اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہے۔
حدیث نمبر: 1097
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ چراگاہ (گھاس اور شکار کرنے سے روکنا) سوائے اللہ تعالیٰ کے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی کو جائز نہیں۔ (خلیفہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قائم مقام ہے)