مختصر صحيح بخاري
ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں

ایک مسلمان دوسرے مسلمان پر ظلم نہ کرے اور نہ اس کو رسوا کرے۔
حدیث نمبر: 1115
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان مسلمان کا بھائی ہے لہٰذا وہ اس پر ظلم نہ کرے اور نہ اس کو رسوا کرے اور جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی میں مصروف رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی کرتا ہے اور جو شخص کسی مسلمان سے کوئی مصیبت دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر سے قیامت کی مصیبتوں میں سے اس کی مصیبت کو دور کرتا ہے اور جو شخص کسی مسلمان کا عیب چھپاتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کا عیب پوشیدہ رکھے گا۔