مختصر صحيح بخاري
ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں

تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔
حدیث نمبر: 1116
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! یہ تو ہم (سمجھ گئے کہ) مظلوم کی مدد کریں مگر (یہ نہیں سمجھے کہ) ظالم کی مدد کس طرح کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے ہاتھ پکڑ لو۔ (یعنی ظالم کو ظلم سے روک دو)۔