مختصر صحيح بخاري
ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں

ظلم قیامت کے دن تاریکیوں کا سبب بنے گا۔
حدیث نمبر: 1117
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن ظلم کے سبب سے ظالم پر تاریکیاں مسلط کر دی جائیں گی۔