مختصر صحيح بخاري
ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں

اس شخص کا گناہ جو (کسی شخص کی کچھ) زمین زبردستی لے لے۔
حدیث نمبر: 1119
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص کسی کی کچھ زمین زبردستی لے لے گا تو قیامت کے دن اس زمین کے ساتوں طبقے، طوق بنا کر اس (ظالم) کی گردن میں ڈال دیے جائیں گے۔