مختصر صحيح بخاري
ہبہ کے بیان میں

ہبہ (تحفے تحائف دینے لینے) کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1151
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے مسلمان عورتو! کوئی پڑوسن دوسری پڑوسن کی (دی ہوئی کسی چیز کو بھی) حقیر نہ سمجھے، اگرچہ وہ بکری کے پائے کا گوشت ہو۔