مختصر صحيح بخاري
ہبہ کے بیان میں

تحفہ قبول کرنا مسنون ہے۔
حدیث نمبر: 1155
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ان کی خالہ ام حفید نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پنیر، گھی اور ساہنا (ایک جانور) تحفہ میں بھیجا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پنیر اور گھی کھا لیا اور ساہنے کو نفرت کے ساتھ چھوڑ دیا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ مگر وہ (ساہنا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کھایا گیا۔ اگر وہ حرام ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کس طرح کھایا جا سکتا تھا؟