مختصر صحيح بخاري
گواہی کے بیان میں

اگر ظلم کی بات پر گواہ بنانا چاہیں تو نہ بنے۔
حدیث نمبر: 1175
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب لوگوں سے بہتر میرے دور کے لوگ ہیں (یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) پھر جو ان کے قریب ہوں گے (یعنی تابعین) پھر جو ان کے قریب ہوں گے (یعنی تبع تابعین)۔ ان کے بعد کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو قسم سے پہلے گواہی دیں گے اور گواہی سے پہلے قسم کھائیں گے۔