مختصر صحيح بخاري
گواہی کے بیان میں

اندھے شخص کی گواہی اور اس کا حکم دینا اور اس کا نکاح کرنا اور نکاح کرا دینا اور خریدوفروخت کرنا اور اس کی اذان وغیرہ کا اور ان چیزوں کا جو آواز سے معلوم ہو سکتی ہیں قبول کرنا۔
حدیث نمبر: 1177
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو مسجد میں قرآن پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحمت کرے، بیشک اس نے فلاں فلاں سورتوں کی فلاں فلاں آیات جو کہ میں بھول گیا تھا مجھے یاد دلا دیں۔