مختصر صحيح بخاري
گواہی کے بیان میں

لڑکوں کا بالغ ہونا اور بعد بلوغ کے ان کی گواہی (کا معتبر ہونا)۔
حدیث نمبر: 1181
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو غزوہ احد کے دن اپنے سامنے بلایا اور وہ اس وقت چودہ برس کے تھے (وہ کہتے ہیں کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت نہیں دی، اس کے بعد خندق کے دن مجھے اپنے سامنے بلایا اور اس وقت میں پندرہ برس کا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اجازت دے دی۔