مختصر صحيح بخاري
صلح کا بیان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی نسبت فرمانا کہ یہ میرا بیٹا سید ہے۔
حدیث نمبر: 1187
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا اور سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تھے۔ آپ کبھی لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے تھے اور کبھی ان کی طرف اور فرماتے تھے: یہ میرا بیٹا سردار ہے اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ مسلمانوں کے دو بڑے گروہوں کے درمیان صلح کرا دے گا۔