مختصر صحيح بخاري
وصیتوں کا بیان

وقف کے منتظم کا خرچہ (کس مد سے دیا جائے؟)۔
حدیث نمبر: 1201
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے وارث نہ دینار تقسیم کریں نہ درہم، جو کچھ میں اپنی بیبیوں کے خرچ اور اپنی جائداد کے اہتمام کرنے والے کی مزدوری سے فاضل چھوڑوں تو وہ صدقہ ہے۔