مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں

سب لوگوں میں افضل وہ مومن ہے۔ جو اپنی جان اور اپنے مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہو۔
حدیث نمبر: 1205
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عرض کی گئی کہ یا رسول اللہ! سب لوگوں میں افضل کون ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مومن جو اپنی جان سے اور اپنے مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ اس کے بعد کون؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مومن جو پہاڑ کی کسی گھاٹی میں رہتا ہو (اور وہیں) اللہ کی عبادت کرتا ہو اور لوگوں کو اپنے ضرر سے محفوظ رکھتا ہو۔