مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں

ڈھال (کا بیان) اور جو شخص اپنے ساتھی کی ڈھال استعمال کرے۔
حدیث نمبر: 1255
امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے سوا کسی اور شخص کے لیے اپنے ماں باپ کے فدا ہونے کو کہتے ہوں (غزوہ احد میں) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: تیر چلاؤ سعد! تم پر میرے ماں باپ فدا ہو جائیں۔