مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں

امام کی بات سننا اور اطاعت کرنا۔
حدیث نمبر: 1269
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (امام کی بات) سننا اور ماننا (ہر شخص پر) ضروری ہے، جب تک خلاف شرع نہ ہو۔ پھر اگر کسی گناہ کا حکم دیا جائے تو نہ سننا ضروری ہے اور نہ ماننا۔