مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں

قیدی کو رہا کروانا اور کر دینا (کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 1301
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیدی کو رہائی دو اور بھوکے کو کھانا کھلاؤ اور بیمار کی عیادت کرو۔ (اور مسلمان قیدی کو جس طرح بھی ممکن ہو سکے رہا کرانا واجب ہے)۔