مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں

غنیمت میں تھوڑی سی خیانت کرنا۔
حدیث نمبر: 1313
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان پر ایک شخص متعین تھا، اس کا نام کرکرہ تھا پھر وہ مر گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دوزخ میں ہے، پھر لوگ اس کی حالت دیکھنے لگے تو انھوں نے (اس کے مال میں مال غنیمت کی) ایک عبا (چادر) پائی جس کو اس نے خیانت سے لے لیا تھا۔