مختصر صحيح بخاري
خمس کے فرض ہونے کا بیان

دارالحرب میں اگر کھانے کی کوئی چیز ملے۔
حدیث نمبر: 1336
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم اپنے جہادی معرکوں میں شہد اور انگور پاتے تھے تو اس کو اسی وقت کھا لیتے اور اس کو (تقسیم کرنے کے لیے) باقی نہ رکھتے تھے۔