مختصر صحيح بخاري
جزیہ وغیرہ کے بیان میں

کسی ذمی کافر کو ناحق قتل کرنے والے کا کیسا گناہ ہے؟
حدیث نمبر: 1341
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی ذمی کافر کو ناحق قتل کرے گا وہ جنت کی خوشبو تک نہ پائے گا اور بیشک جنت کی خوشبو چالیس برس کی مسافت سے معلوم ہوتی ہے۔