مختصر صحيح بخاري
انبیاء کے حالات کے بیان میں

اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اور اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا“ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1408
سیدنا ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہو اے اللہ محمد! اور ان کی ازواج پر اور ان کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد پر اپنی رحمت نازل فرمائی تھی اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی ازواج پر اور ان کی اولاد پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد پر برکت نازل فرمائی، بیشک تو خوبیوں والا بڑائی والا ہے۔