مختصر صحيح بخاري
انبیاء کے حالات کے بیان میں

((باب))
حدیث نمبر: 1424
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیلو کے پھل توڑ رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کالے کالے دیکھ کر توڑو، وہ (پختہ اور) مزیدار ہوتا ہے۔ صحابہ نے عرض کی کہ کیا آپ نے (جنگل میں) بکریاں چرائی ہیں؟ (جو آپ کو پیلو کے پھلوں کی شناخت ہے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بھلا کوئی ایسا پیغمبر بھی گزرا ہے جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں؟