مختصر صحيح بخاري
انبیاء کے حالات کے بیان میں

عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے آسمان سے اترنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1440
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس وقت تمہارا کیا حال ہو گا کہ جب مریم کے بیٹے (عیسیٰ علیہ السلام) تم میں اتریں گے اور تمہارا امام تمہاری قوم میں سے ہو گا۔