مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان

قریش کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1458
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریش، انصار، جہینہ، مزینہ، اسلم، اشجع اور غفار ان سب قبیلوں کے لوگ میرے خیرخواہ ہیں اور اللہ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے سوا ان کا کوئی حمایتی نہیں۔