مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان

قریش کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1460
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور عرض کی کہ آپ نے (ذی القربیٰ کا حصہ) بنی مطلب کو دیا اور ہم (بنی امیہ) اور بنی مطلب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ہی رشتہ رکھتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ (تو صحیح ہے) مگر بنی ہاشم اور بنی مطلب ہمیشہ ایک ہی رہے۔