مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان

مشرکوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (نبوت کی) نشانی (معجزہ، آیت) چاہنا پس نبی نے انھیں شق القمر (چاند کا پھٹ جانا) دکھلایا۔
حدیث نمبر: 1518
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ چاند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لوگو!) گواہ رہنا۔