مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب

((باب))
حدیث نمبر: 1523
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ذات السلاسل کی لڑائی میں لشکر کا سردار بنا کر بھیجا پس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ آپ کو لوگوں میں سب سے زیادہ کس سے محبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ سے۔ میں نے کہا کہ مردوں میں سے؟ فرمایا: اس کے والد سے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ)۔ میں نے کہا پھر کس سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر عمر بن خطاب سے۔ اور اسی طرح کئی آدمیوں کے نام لیے۔