مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں

بنی نضیر کے یہودیوں کا قصہ اور ان کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دھوکا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1615
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس اپنا آٹھواں حصہ مال غنیمت میں سے مانگنے کو بھیجا۔ میں ان کو منع کرتی تھی اور کہتی تھی کہ کیا تمہیں اللہ کا ڈر نہیں ہے؟ کیا تمہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول معلوم نہیں ہے کہ ہمارے مال کا کوئی وارث نہیں، جو کچھ ہم چھوڑیں، وہ صدقہ ہے۔ اس سے اپنی ذات مراد تھی، صرف آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس مال میں سے کھا لے۔ پھر سب ازواج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے کہنے سے (اس حصہ کو طلب کرنے سے) رک گئیں۔