مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ آل عمران

اللہ تعالیٰ کا قول ”بیشک کافروں نے تمہارے مقابلے پر لشکر جمع کیے ہیں ....“ (سورۃ آل عمران: 177)۔
حدیث نمبر: 1726
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ((حسبنا اﷲ ونعم الوکیل)) سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اس وقت کہا تھا جب وہ آگ میں ڈالے گئے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ کلمہ اس وقت کہا تھا جب لوگوں نے ان سے کہا: قریش کے کافروں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لڑنے کے لیے بہت بڑا لشکر جمع کیا ہے ان سے ڈرتے رہنا۔ یہ خبر سن کر صحابہ رضی اللہ عنہم کا ایمان بڑھ گیا اور انھوں نے یہی کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ ہی کافی ہے اور وہ اچھا کام کرنے والا ہے۔