مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ النساء

اللہ تعالیٰ کا قول ”اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری اولادوں کی بابت وصیت کرتا ہے“ (سورۃ النساء: 11)۔
حدیث نمبر: 1731
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پیدل چلتے ہوئے بنی سلمہ کے محلہ میں میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ میں بیہوش پڑا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی مانگا اور وضو کیا اور پھر پانی میرے اوپر چھڑکا تو مجھے ہوش آ گیا میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ کیا حکم فرماتے ہیں کہ میں اپنے مال کو کس طرح بانٹوں؟ تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری اولادوں کی بابت وصیت کرتا ہے .... پوری آیت۔