مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ المائدہ

اللہ تعالیٰ کا قول ”اے رسول! جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے آگے پہنچا دیجئیے ....“ (سورۃ المائدہ: 167)۔
حدیث نمبر: 1736
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جو آدمی یہ کہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے احکام میں سے کچھ چھپا لیا، وہ جھوٹا ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے: اے رسول! جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے، اسے آگے پہنچا دیجئیے ....۔