مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ الکہف

اللہ تعالیٰ کے قول ”یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کی نشانیوں اور اس کی ملاقات سے کفر کیا ....“ (سورۃ الکہف: 105) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1754
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن ایک بڑا فربہ آدمی آئے گا لیکن وہ اللہ کے نزدیک مچھر کے پر برابر بھی نہ ہو گا۔ پھر فرمایا: یہ آیت (مذکورہ بالا) پڑھو پس قیامت کے دن ہم ان کا کوئی وزن قائم نہ کریں گے۔ (اس کا یہی مطب ہے، سورۃ الکہف آیت: 105)