مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ الممتحنہ

اللہ تعالیٰ کا قول ”اے پیغمبر! جب مسلمان عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے کے لیے آئیں“ (سورۃ الممتحنہ: 12)۔
حدیث نمبر: 1788
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی اور یہ آیت کہ: وہ اللہ کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کریں گی۔ پڑھی اور ہمیں نوحہ کرنے سے منع فرمایا تو ایک عورت نے بیعت کرنے سے ہاتھ کھینچ لیا اور کہا فلاں عورت نے نوحہ کرنے میں میرا ساتھ دیا تھا، میں اس کا بدلہ دے لوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہ فرمایا۔ وہ گئی اور (نوحہ کر کے) پھر آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لے لی (وہ عورت خود ام عطیہ رضی اللہ عنہا تھیں)۔