مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ القلم

اللہ کے اس قول ”جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو وہ (منافق اور ریاکار لوگ سجدہ) نہ کر سکیں گے“ (سورۃ القلم: 42) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1795
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: (روز قیامت) ہمارا پروردگار اپنی پنڈلی کھولے گا تو تمام مومن مرد اور عورتیں سجدہ کریں گے اور وہ لوگ رہ جائیں گے جو دنیا میں لوگوں کو دکھانے اور سنانے کے لئے نماز پڑھتے تھے، وہ بھی سجدہ کرنا چاہیں گے لیکن ان کی کمر اکڑ کر تختہ بن جائے گی (مڑ نہ سکے گی اور وہ سجدہ نہ کر سکیں گے)۔