مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ مطففین

اللہ تعالیٰ کے قول ”جس دن تمام لوگ پروردگار عالم کے سامنے کھڑے ہوں گے۔“ (سورۃ المطففین: 6) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1798
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس دن تمام لوگ پروردگار عالم کے سامنے کھڑے ہوں گے) تو بعض آدمی اپنے پسینہ میں نصف کان تک ڈوب جائیں گے۔