مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ الکوثر

((باب))
حدیث نمبر: 1803
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آسمان پر چڑھائے گئے (یعنی معراج ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایک نہر پر گیا جس کے دونوں طرف خولدار موتیوں کے قبے (ڈیرے) تھے، میں نے جبرائیل رضی اللہ عنہ سے پوچھا یہ کیا ہے؟ انھوں نے جواب دیا یہ (آپ کی نہر) کوثر ہے۔