مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں

عورت کی نحوست سے پرہیز کرنا اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول ”بیشک تمہاری بعض بیویاں اور بعض بچے خود تمہارے دشمن ہیں۔“ (سورۃ التغابن: 14)۔
حدیث نمبر: 1837
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے پیچھے مردوں پر کوئی فتنہ عورتوں سے زیادہ ضرر رساں باقی نہیں چھوڑا۔