مختصر صحيح بخاري
کھانے کے احکام ومسائل

پتلی روٹی (کھانے کا بیان) اور کھانے کی میز پر کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1891
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی ایک روایت میں کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی چھوٹی چھوٹی رکابیوں (پیالیوں، ڈشوں یا پلیٹوں) میں کھایا ہو یا پتلی روٹی کبھی کھائی ہو یا کبھی (کھانے کی) میز پر کھایا ہو۔