مختصر صحيح بخاري
کھانے کے احکام ومسائل

مسلمان ایک آنت میں کھانا کھاتا ہے۔
حدیث نمبر: 1893
(نافع روایت کرتے ہیں کہ) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اس وقت تک کھانا نہ کھاتے تھے۔ جب تک کہ ایک محتاج شخص ان کے ساتھ کھانے میں نہ شریک ہوتا۔ ایک روز میں ایک محتاج کو بلا کر لایا، وہ ان کے ساتھ کھانے لگا اور بہت کھانا کھایا۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے خادم (نافع) سے کہا کہ اب اس کو میرے پاس نہ لانا کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ’ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر ساتوں آنتوں میں کھاتا ہے (خوب پیٹ بھر کے کھانا کھاتا ہے)۔