مختصر صحيح بخاري
ذبیحہ و شکار کا بیان

اس شکاری کا بیان (جو تیر وغیرہ کھا کر بھاگ جائے) اور دو تین روز غائب رہے۔
حدیث نمبر: 1919
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی (حدیث، کتاب: ذبیحہ و شکار کا بیان۔۔۔ باب: شکار پر بسم اللہ پڑھنے کے بیان میں۔۔۔ گزری ہے) اور اس روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ .... اور اگر تم نے شکار کو تیر مارا اور وہ (چوٹ کھانے کے بعد) تمہیں دو تین روز کے بعد (مردہ) ملے اور اگر تمہارے تیر کے زخم کے سوا اور کوئی علامت اس کے مرنے کی محسوس نہیں ہوتی تو اس کا کھانا درست ہے اور اگر پانی میں پڑا ہوا ملا تو اس کا کھانا جائز نہیں ہے۔